خبرنامہ پنجاب

لاہور، اچھرہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

لاہور (ملت + آئی این پی )لاہور کے علاقے اچھرہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ شوہر فرار ہوگیا۔ لاہور کے علاقے اچھرہ میں خاتون کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ شہباز نے سندس کو تلخ کلامی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔ سندس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ اطلاع ملنے پر اچھرہ پولیس نے سندس کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا ۔ مقتولہ کا شوہر شہباز فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مقتولہ کے لواحقین نے تھانہ اچھرہ کے باہر جمع ہوکر ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔