خبرنامہ پنجاب

لاہور، ایل ڈی اے نے پلاٹوں کی ٹرانسفر کیلئے این او سی کی میعاد 3 سال کر دی

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لئے این او سی کے اجراء4 کے طریقہ کار کو آسان کر دیا ہے اور پلاٹوں کی ٹرانسفر سے قبل جاری کئے جانے والے این او سی کی میعاد تاریخ اجراء4 سے ایک سال تک سے بڑھاکر تین سال کر دی ہے۔ اس مقصد کے لئے این او سی کی فیس پانچ سو روپے فی مرلہ سالانہ سے بڑھا کر 15سو روپے فی مرلہ برائے تین سال کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی فیچرڈ پیپرز پرپہلے سے جاری شدہ این او سی کی تجدید کے لئے اس پر متعلقہ ڈائریکٹوریٹس سے دوبارہ پانچ رپورٹیں حاصل نہیں کی جائیں گی بلکہ این او سی کے پہلی مرتبہ اجراء4 کے بعد جمع شدہ رقوم یا اس پر کی جانے والی رجسٹری کی تصدیق کے بعد اس این او سی کی تجدید کر دی جائے گی۔ تاہم پہلی مرتبہ این او سی کے اجراء4 کے لئے پانچوں متعلقہ ڈائریکٹوریٹس سے لازمی طور پر رپورٹیں حاصل کی جائیں گی اور درخواست دہندگان کو تمام اعتراضات سے ایک ہی مرتبہ آگاہ کر دیا جائے گا۔