خبرنامہ پنجاب

لاہور، بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد،ایک شخص گرفتار

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس تھانہ گارڈن ٹاؤن کے مطابق ناکے پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے غیرملکی شراب کی 132 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے شراب قبضے میں لے کر کار سوار شخص برہان کو گرفتار کر لیا ۔