لاہور: (ملت+آئی این پی)دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے پر لاہور کے علاقہ ملت پارک میں سنگ دل شوہر نے بیوی کو قتل کردیا،ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق ملت پارک کا رہائشی علی مرتضیٰ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پراْس کا اپنی بیوی رضیہ سے جھگڑا ہوگیا۔ ملزم نے طیش میں آکربیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا،ڈنڈوں اور ہتھوڑے کے وار کر کے رضیہ کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم علی مرتضیٰ کوگرفتار کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ مقتولہ دو بچوں کی ماں کی تھی۔