خبرنامہ پنجاب

لاہور، رسول پورہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں برآمد،مقتولین کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا

لاہور(ملت + آئی این پی )لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں گھر سے چار افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں ، مقتولین کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ہے ، قتل ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل تھے۔ پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے رسول پورہ میں گھر سے چار افراد کی لاشیں ملی جنہیں چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا۔ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل تھے جن کی شناخت پچیس سالہ مالک، بائیس سالہ آسیہ ، پانچ سالہ آصف اور تین سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے رسول پورہ میں ہونے والے لرزہ خیز قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی اور واقے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ۔