خبرنامہ پنجاب

لاہور، رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن 5 عمارتیں مسمار

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹا?ن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے شادمان اور سبزہ زار میں دو غیر قانونی زیر تعمیر کمرشل تعمیرات مسمار کر دیں۔ یہ عمارتیں پلاٹ نمبر31شادمان اور1399بلاک پی سبزہ زارپر تعمیر کی جارہی تھیں۔ دریں اثناء4 ایل ڈی اے کے اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہا?سنگ سکیمز کے عملے نے گزشتہ روز تین نجی رہائشی سکیموں میں کارروائی کر کے پارک اور مفادِ عامہ کے لئے مختص جگہوں پر جاری غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے کے عملے نے جوہر ٹا?ن کے قریب نجی رہائشی سکیموں خیابانِ زہرا اور ریونیو ایمپلائیز کوآپریٹو سوسائٹی میں پارکوں کے لئے مختص جگہوں پر جاری سوسائٹی دفاتر کی تعمیر ات مسمار کردیں جبکہ پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں مفادِ عامہ کے لئے مختص جگہ پر زیر تعمیر ہال کو مسمار کر دیا۔