لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور کے علاقے مصطفی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مصطفی ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ۔۔۔(رانا)