لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور میں مانگا منڈی کے قریب ملتان روڈ پر ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم ہوگیا۔ حادثے میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔ لاہور کے علاقے مانگا منڈی کے قریب 22 ویلر ٹرالر موڑ کاٹ رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی کار رفتار پر قابو نہ پاسکی اور ٹرالر کے نیچے جا گھسی۔ حادثے میں کار میں سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکالا۔ تینوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔