لاہور (ملت + آئی این پی) موٹروے اورایکسائز پولیس موٹروے پر غیرنمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کریں گی‘غیرنمونہ نمبرپلیٹ والی گاڑیاں موٹر وے پرداخل نہیں ہو سکیں گی۔ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز مسعودالحق نے لاہورسمیت پنجاب بھرکے ڈائریکٹرزکو مراسلہ جاری کیا ہے کہ موٹروے پولیس کے ساتھ ملکر ناکے لگائے جائیں اور غیرنمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو موٹروے پر داخل نہ ہونے دیا جائے اور انکی نمبر پلیٹس اتارلی جائیں۔اس سے پہلے بھی موٹروے پولیس نے پنجاب بھر سے غیرنمونہ نمبرپلیٹس کیخلاف بیس مارچ سے کریک ڈاون شروع کررکھا ہے۔