لاہور (آئی این پی )لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پسند کی شادی کرنے والی 23 سالہ نوجوان لڑکی محوش کو اس کے والد نے گلہ دبا کرقتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم شیر علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیٹی آئے دن طلعت نامی شخص سے ملنے جاتی تھی اور اس نے اپنی مرضی سے شادی بھی کرلی تھی۔ قاتل کا باپ کے بیان کے مطابق اس نے کئی بار اپنی بیٹی کو منع کیا لیکن وہ باز نہ آئی جس کی وجہ سے اس نے صبح کے وقت گلہ دبا کر اپنی بیٹی محوش کو قتل کردیا۔ تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر طلعت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاہے۔