خبرنامہ پنجاب

لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، بھکر، ہزاروں لٹر شراب برآمد

لاہور/ گوجرانوالہ/ ملتان/ بھکر: (ملت+اے پی پی) نیو ایئر نائٹ قریب آتے ہی منشیات فروشوں نے زہریلی شراب کے ڈھیر لگا لئے۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں خفیہ اطلاع پر ایک گھر سے ہزار لٹر شراب پکڑی گئی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے خطرناک کیمیکل قبضے میں لے لیا۔ ملتان کینٹ میں بھی پولیس نے مکان پر چھاپہ مار کر شراب کے 13 کارٹن برآمد کر لئے۔ پانچ ملزموں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ گوجرانوالہ کے علاقے باغبانپورہ سے بھی 100 لٹر سے زائد زہریلی شراب پکڑی گئی۔ پولیس نے سات ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ بھکر میں شراب کا ٹرک پکڑا گیا۔ پولیس نے شراب کی بارہ ہزار بوتلیں قبضے میں لے کر ڈرائیور اور کلینر کو حراست میں لے لیا۔