خبرنامہ پنجاب

لاہور، یوحنا آباد میں شہریوں کا اغواء کاروں پرتشدد

لاہور(آئی این پی ) لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں لوگوں نے چار افراد کو بچے کے اغواء کے شبے میں پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ نشترکالونی پولیس کے مطابق یوحنا آباد میں ایک لڑکے منیش نے شور مچا دیا کہ ایک شخص اسے اغواء کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لوگ اس شخص کی طرف بڑھے تو اس نے اپنے ساتھیوں کو فون کر دیا۔ تین ساتھی اسے چھڑانے کے لئے آئے تو لوگوں نے چاروں کو مارنا شروع کر دیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کر کے چاروں افراد کو لوگوں کے چْنگل سے چھڑا لیا۔ پکڑے جانے والے چاروں افراد قریب فیکٹری میں کام کرتے ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جائے گی۔