خبرنامہ پنجاب

لاہور، 1500 کلو مضر صحت سرخ مرچ اور ہلدی برآمد،دو ملزمان گرفتار

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور کے علاقے شالیمار ٹاؤن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک پیدواری یونٹ پر چھاپہ مار کر 1500 کلو گرام مضر صحت سرخ مرچ اور ہلدی برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رافعہ حیدر کے مطابق شالیمار ٹاؤن کے علاقے میں ایک پیدواری یونٹ پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں بوسی اور مضرصحت رنگ کی مدد سے سرخ مرچیں اور ہلدی تیار کی جارہی تھیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 1500 کلو گرام مضر صحت مرچیں قبضہ میں لے کر دو ملزمان کو حراست میں لے لیا اور پیدواری یونٹ کو سیل کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔