لاہور کے نواحی گاوں پھلروان میں پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں نو ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گردی اور قتل سمیت کئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمہ غلام علی کی مدعیت میں تھانا برکی میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں دہشت گردی اور قتل سمیت کئی دفعات شامل کی گئی ہیں، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ متاثرین کی جانب سے مخالفین کے گھر بھی جلائے گئے اور احتجاج بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ پیر کی رات لاہور کے نواحی گاؤں پھلروان میں زمین کے تنازعہ پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل کر دیئے گئے تھے، واقعہ میں لاٹھی گروپ کی جانب سے شاتر گروپ پر حملہ کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں قربان، عبدالرشید، بشیر، تنویر اور قادر علی شامل ہیں۔ مقتولیں میں دو سگے بھائی، ایک بھتیجا اور دو کزنز تھے۔