خبرنامہ پنجاب

لاہور‘ائیرپورٹ‘ قتل کا اشتہاری ملزم دبئی فرار ہوتے گرفتار

لاہور(آئی این پی) لاہور ائیرپورٹ پر پولیس کی کارروائی کے دوران قتل کا اشتہاری ملزم دبئی فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے لاہور ائیرپورٹ پر قتل کے اشتہاری ملزم کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ڈسکہ کا رہائشی ملزم شاھد بشیر قتل کے جرم میں 2006 سے اشتہاری ہے دس سال بعد دھر لیا گیا ہے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی ڈسکہ میں مقدمہ نمبر 391/6 دفعہ 302 کے تحت درج ہے ، ملزم شاھد بشیر کو شاھین ایئر کی پروازسات سو چھیاسٹھ کے ذریعے دبئی فرار کی کوشش کے دوران ایئرپورٹ پولیس نے پکڑ لیا۔