خبرنامہ پنجاب

لاہوراساتذہ کا احتجاج جاری

لاہور:(اے پی پی) سکولوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے ، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ، اساتذہ کا عزم ۔ پنجاب بھر سے آئے اساتذہ چار روز سے آنکھیں دکھاتے سورج تلے مال روڈ پر دھرنا دئیے ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف تعلیم مہنگی ہو گی بلکہ اساتذہ کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑیں گی اس لئے حکومت فوری طور پر تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے ۔ ان کا کہنا ہے جب تک نجکاری ختم کرنے کی تحریری یقین دہانی نہیں کرائی جاتی احتجاج جاری رہے گا ۔