لاہور:(اے پی پی)اقبال ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ جس میں مون مارکیٹ اور گردو نواح کے علاقوں سے 35 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد شناختی کوائف کی جانچ پڑتال میں کوائف پورے نہ ہونے کی وجہ سے مشکوک قرار دیئے گئے۔ پولیس نے شناختی کوائف کی تصدیق کے لیئے بائیومیٹرک ڈیوائس سے بھی مدد لی۔ پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔