خبرنامہ پنجاب

لاہوراورراولپنڈی میں دہشت گردوں کےحملوں کا خدشہ

لاہور:(اے پی پی) راولپنڈی اورلاہور میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ حملے کالعدم تنظیم کی جانب سے کیے جاسکتے ہیں، سیکیورٹی سخت کرنے کی سفارشات پیش کی ہیں۔ راولپنڈی اور لاہور میں چند دنوں کے دوران دہشت گردی کے بڑے واقعے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اس حوالے سے حساس اداروں نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کرنے کی سفارشات پیش کی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور، راولپنڈی اور دیگر ملحقہ شہروں میں کالعدم تنظیم کی جانب سے حملوں کا خدشہ ہے جس میں اہم شخصیات کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ مراسلے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ریلوے اسٹیشنز اور دیگر پرہجوم مقامات کی نگرانی سخت کردی ہے۔