لاہور:(آئی این پی)پولیس کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ جس میں شہریوں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے تاہم شناختی کوائف فراہم نہ کرنے پر 24 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ دوسری جانب ملتان میں حساس اداروں اور پولیس نے دہلی گیٹ میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔