سابق صدرآصف: (ملت+اے پی پی) علی زرداری نےلاہورفیصل آباد ریلی سے قبل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے،دونوں رہنماؤں نےقومی مفاد کے4مطالبات پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیاہے۔ پیپلزپارٹی کےذرائع کے مطابق سابق صدر نےریلی سےپہلے بلاول بھٹو کوٹیلیفون کیا،ان کاکہناتھاکہ حکومت ملکی مفادات سے کھیل رہی ہے،قوم کے مطالبات سےاب پیچھا نہیں ہٹا جائے گا۔ بلاول بھٹوزرداری نے اس موقع پرکہاکہ ان کی تحریک اب آگے ہی آگے بڑھے گی۔