خبرنامہ پنجاب

لاہورایئرپورٹ ، طیاروں کی کمی

لاہور: (آئی این پی) لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 9 پروازیں منسوخ جب کہ نو سے زائد فلائٹس گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔ لاہور ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 9 پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ نو سے زائد فلائٹس گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔ متاثر ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے سمیت چھ نجی ائیر لائنز کی پروازیں شامل ہیں ۔ جدہ ، ریاض ، لندن ، استنبول ، کویت ، دبئی ، کولمبو ، کراچی اور لاہور آنے جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں ۔