لاہور:(اے پی پی) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تعینات امیگریشن سے جعلی سفری دستاویزات پر دبئی جانے والے دو مسافروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن حکام نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جانے والے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر گرفتارکرلیا ہے۔امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے نام ناصراورجمشید ہیں اوریہ جعلی ویزہ پرمتحدہ عرب امارات جانے کی کوشش کررہے تھے، ملزمان کو حراست میں لے کران سے تفتیش شروع کردی ہے۔گزشتہ چند ماہ کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلرز اور جعلی دستاویزات سے بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کڑی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔