خبرنامہ پنجاب

لاہورایئرپورٹ پرکسٹمزحکام نےمشکوک عینک ضبط کرلی

لاہور(آئی این پی) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کے دوران جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والی مہنگی اور مشکوک عینک ضبط کر لی۔لاہور ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام کے مطابق چائنہ سے لاہور پہنچنے والے بھکر کے رہائشی مسافر محمد ابوبکر کے سامان کی تلاشی کے دوران ایک ایسی قیمتی عینک برآمد کی گئی جو جدید آلات سے لیس اور جاسوسی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔کسٹمز ذرائع کے مطابق چائنہ سے مہنگی عینک منگوا کر اسے اسلام آباد بھجوایا جانا تھا جس کا اعتراف بھکر کے رہائشی مسافر ابوبکر نے بھی کر لیا ہیوزارت دفاع سمیت حساس اداروں کی جانب سے جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والی اشیا کی برآمد پر پابندی عائد ہونے کے باعث کسٹمز حکام نے مسافر کے کوائف ڈیوٹی رجسٹر میں درج کرنے سمیت عینک ضبط کرلی۔ذرائع کے مطابق بھکر کے رہائشی مسافر محمد ابوبکر کے سامان سے جاسوس کے لیے استعمال ہونے والی عینک سمیت دیگر مشکوک سامان بھی برآمد ہوا ہے جسے حساس اداروں کی کلیئرنس کے بغیر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔حکام نے ضبط کیے جانے والے سامان اور مسافر کے متلعق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ ابوبکر کس کے کہنے پر یہ عینک چائنہ سے لاہور لایا اور آخر اسے اسلام آباد کیوں بھجوانا چاہتا تھا۔