خبرنامہ پنجاب

لاہور‘ایئرپورٹ: کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

لاہور (آئی این پی)لاہورایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے سری لنکا جانیوالی فیملی کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے ایک شخص ظہورسیموئل‘اپنی اہلیہ عاصمہ ظہوراور بیٹوں ایان اور شایان کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کولمبو جارہا تھا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دورانِ چیکنگ ان کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس پر اے این ایف حکام نے انہیں حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔عالمی منڈی میں اس ہیروئن کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔