خبرنامہ پنجاب

لاہور:ایئرپورٹ کی تعمیروتوسیع کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) وفاقی حکو مت نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر و توسیع کا فیصلہ کرلیا جبکہ سپین کی کمپنی ٹیپا انٹر نیشنل کو ٹھیکہ بھی دیدیا جبکہ توسیعی منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد یہاں بیک وقت 22 طیارے پارک ہوسکیں گے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبہ اڑھائی سالوں میں مکمل ہو گا اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر و توسیع کا ٹھیکہ سپین کی فرم کو دیا گیا ہے اور بہت جلد منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔اس وقت ایئرپورٹ پر 7 طیاروں کے پارک ہونے کی گنجائش ہے جبکہ توسیعی منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد یہاں بیک وقت 22 طیارے پارک ہوسکیں گے۔