خبرنامہ پنجاب

لاہورایئر پورٹ سے مسلح شخص گرفتار

لاہور: (آئی این پی) لاہور ایئر پورٹ سے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ایئر پورٹ سیکورٹی فورس ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کوٹ رادھا کشن کا رانا خالد اپنے کزن کو لینے آیا تھا ۔ رانا خالد کی ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر معمول کی تلاشی لی گئی تو ملزم سے 30 بور پستول اور 15 گولیاں برآمد ہوئیں ۔ ملزم خالد کو مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔