خبرنامہ پنجاب

لاہور:اے ایس ایف نےائیرپورٹ کا فضائی چکر لگانے والا ڈرون پکڑ لیا

لاہور:(آئی این پی)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں چکر لگانے والا ڈرون اے ایس ایف نے قبضے میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پکڑے جانے والے ڈرون کا کنٹرول 100میٹر تک ہے جبکہ کنٹرول کا مقام عسکری ٹین ہو سکتا ہے۔ تاحال اس حوالے سے کسی قسم تصدیق نہیں ہو سکی کہ ڈرون کس کی ملکیت ہے اور اسے کہاں سے اڑایا جا رہا تھا۔