لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔