خبرنامہ پنجاب

لاہوربورڈکی طرف سے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2016کے نتائج کااعلان

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور بورڈ کی طرف سے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2016کے نتائج کااعلان ‘ 16ہزار140امیدواروں نے کا میابی حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کا تناسب پچپن اعشاریہ چالیس فیصد رہارواں سال میٹرک ضمنی امتحان میں انتیس ہزار ایک سو تینتیس امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے سولہ ہزار ایک سو چالیس امیدواروں نے امتحان پاس کیااس طرح امتحان میں کامیابی کاتناسب پچپن اعشاریہ چالیس فیصد رہاچیرمین لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ امیدوار لاہوربورڈ کی ویب سائٹ یا بذریعہ ایس ایم ایس بھی اپنا نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔