لاہور(آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے5ماہ کے بچے کی تحویل کے معاملے پر ناراض میاں بیوی کو مصالحت کے لیے مہلت دے دی اور قرار دیاکہ میاں بیوی کے جھگڑوں کے سبب بچوں کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نےخاتون ارم کی درخواست کی سماعت کی ،عدالتی حکم پر5ماہ کےبچےکو اس کے دادا نےپیش کیا،درخواست گزار کا مؤقف تھاکہ شوہر سفیان نے اس سے5 ماہ کا بیٹاچھین لیا ہے،بچہ اسے واپس دلایاجائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ میاں بیوی کےجھگڑوں کےباعث بچوں کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے،بچوں کےبہترمستقبل کی خاطرمیاں بیوی کو صلح جوئی کا رویہ رکھنا چاہئے۔عدالت نے 30 مارچ تک میاں بیوی کو صلح کا موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک بچہ ماں کےپاس رہے گا۔