لاہور:(اے پی پی ) پاکستان بھٹہ مزدور یونین کی جانب سے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بھٹہ مزدور آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ لاہور پریس کلب کے باہر بھٹہ مزدوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اعلان کردہ مزدوری کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،بھٹہ مزدوروں کے بچوں اور والدین کو وظائف نہیں دیئے جا رہے۔ مظاہرین کا مزیدکہنا تھا کہ حکومت بھٹوں پر چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ کرے اور اعلان کردہ مراعات فراہم کی جائیں ۔بھٹہ مزدوروں نے مطالبہ کیا کہ انہیں سوشل سیکیورٹی ای او بی آئی اور نادرا شناختی کارڈ کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔