لاہور:(آئی این پی)لاہورکےعلاقےنولکھا رام گلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکےدو تاجر بھائیوں کو قتل کر دیا،دہرے قتل سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تاجروں نےاحتجاج کرتے ہوئے دکانیں بند کر دیں۔ دہرے قتل کاواقعہ دن دیہاڑےنولکھاکے مصروف ترین علاقےمیں پیش آیا،ہارڈویئرتاجر عثمان اپنے گھر سے دکان کی جانب آرہا تھا ،موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا ، بعدمیں ملزمان ان کی دکان پر آئے اور وہاں بیٹھے دوسرے بھائی اسد پر گولیاں برسا دیں اور فرار ہو گئے ۔سربازار قتل ہونے والے دونوں بھائیوں کی عمریں30اور35سال تھیں ،حقیقی بھائیوں کے بہیمانہ قتل سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس نے کی مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا نے کے بعد واردات کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔