لاہور:(اے پی پی)پاکستان کےدل لاہورمیں جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی بیخ کنی کیلئے ڈولفن فورس قائم ہو گئی،وزیراعلیٰ شہباز شریف نے فورس کےقیام کو بڑی کامیابی قرار دیا۔ان کاکہناہےکہ پوری مسلم امہ کو دہشت گردی کا سامنا ہے،قابوپانےکیلئے مسلم امہ کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرکام کرنا ہو گا۔ ڈولفن فورس کےپہلےدستےکی پاسنگ آؤٹ پریڈپولیس ٹریننگ سینٹرچوہنگ میںہوئی،مہمان خصوصی وزیراعلیٰ شہبازشریف تھے، انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں ڈولفن فورس کا پہلا دستہ ہے ،جس کاپاکستان میں قیام بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےڈولفن فورس کی تربیت میں تعاون پر ترک صدر کاشکریہ ادا کیااورانقرہ اوراستنبول میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں معصوم لوگوں کی شہادتوں پرافسوس کا اظہارکیا۔