خبرنامہ پنجاب

لاہورجلسہ:خواتین سے بدتمیزی کرنیوالے ملزموں کے چہرے بے نقاب

لاہور(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی معمول بن گئی ہے ، فوٹیج میں چہرے واضح ہونے کے باوجود ابھی تک ملزم قانون کی گرفت سے آزاد ہیں ، اگر ان میں سے کوئی شخص آپ کے اردگرد ہے اس کی معلومات دنیا نیوز کو 03444440129، اور،03444440928 نمبر پر واٹس ایپ کر دیں ۔ خواتین کو تحفظ دینے کے سب وعدے اور دعوے ہوا ہوئے ، پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ لاہور میں بھی وہی ہوا جیسا اسلام آباد میں ہوا ۔ یہ وہ غنڈے ہیں جو معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہیں ۔ انہیں غور سے دیکھیں اور پہچانیں ۔ یہ آپ کے اردگرد ، آپ کی گلی یا محلے میں بھی ہو سکتے ہیں ۔ یہی وہ درندے ہیں جنہوں نے ساری دنیا کے سامنے پی ٹی آئی جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کی ۔ تمام فوٹیج موجود ہے لیکن یہ عناصر قانون کی گرفت سے باہر ۔ قانون ابھی تک کچھ نہ کر سکا لیکن دنیا نیوز نے ان شرپسندوں کے چہرے بے نقاب کر دیئے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اس گھنائونے فعل میں پیش پیش تھے لیکن پولیس بے بس ہے اور ابھی تک کوئی نہیں پکڑا گیا ۔ اگر آپ ان درندوں میں سے کسی کو دیکھیں یا آپ کے اردگرد موجود ہوں تو اس کی اطلاع ان نمبر پر دیں ۔ آپ انہی نمبرز پر شرپسند عناصر کی تصایر یا ویڈیو واٹس اپ کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت بھی دیں ۔ مہذب معاشروں میں ایسے عناصر کی نشاندہی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے شہری بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ۔