خبرنامہ پنجاب

لاہور:جناح ہسپتال میں وارڈ بوائےکی تیسری منزل سےخودکشی

لاہور( آئی این پی)لاہور کے جناح ہسپتال میں وارڈ بوائے نے تیسری منزل سے کود کر خودکشی کر لی ، 26 سالہ شہباز ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ڈیوٹی پر موجود تھا ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز کچھ عرصہ سے گھریلو حالات کی وجہ سے تنگ تھا جس کے باعث اس نے ہسپتال کی تیسری منزل سے کود کر جان دے دی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور وارڈ بوائے کی نعش کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔