خبرنامہ پنجاب

لاہور:جوتوں کےگودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کرراکھ

لاہور: (آئی این پی) پولیس کے مطابق گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو منزلہ گودام کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے ایک گھنٹے کی کاوشوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔