لاہور(اے پی پی).شدید دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔موٹروے ترجمان کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا۔ گاڑیوں کو مختلف انٹر چینج سے جی ٹی روڈ کی جانب منتقل کر دیا گیا، موٹروے حکام کی جانب سے ڈرائیورز حضرات کو گاڑی کی رفتار آہستہ رکھنے، فوگ لائٹس کے استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔