لاہور(اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نےدھواں چھوڑنے والےرکشوں کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری پنجاب سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ مقامی شہری شاہد محمود نےدھواں چھوڑنے والے رکشوں کے خلاف لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن نے سماعت کی۔ درخواست گزار نےمؤقف اختیار کیاکہ عدالتی حکم کے باوجود دھواں چھوڑنے والے رکشوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی، استدعا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سےجواب طلب کر لیا۔