خبرنامہ پنجاب

لاہور:زندہ جلائی گئی زینت کابھائی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

لاہور:(آئی این پی) عدالت نے چند روز پہلے زندہ جلائی گئی زینت کے بھائی کو 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چونگی امرسدھو کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے پر زندہ جلائی گئی زینت کے بھائی انیس کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے انیس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں پسند کی شادی کرنے پر 17 سالہ لڑکی زینت کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ زینت نے 29 مئی کو حسن نامی لڑکے کیساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد زینت کے گھر والوں نے اسے یہ کہہ کر واپس بلا لیا کہ وہ اسے باعزت طریقے سے رخصت کریں گے اور پھر اس اسے زندہ جلا دیا۔