لاہور:گلشن اقبال دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے محمد یوسف کی میت ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے۔ یوسف کو دھماکے کے بعد مشتبہ قرار دیا گیا تھا۔ سانحہ گلشن اقبال پارک میں جاں بحق ہونیوالے مظفرگڑھ کے رہائشی محمد یوسف کی میت ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے۔ لواحقین میت لے کر تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ ہوگئے ہیں۔ اٹھائیس سالہ محمد یوسف لاہور میں آن لائن تعلیم دیتا تھا اور سانحے کے روز دو دوستوں کے ہمراہ سیر کیلئے گلشن اقبال پارک گیا تھا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والے شناختی کارڈ کی بنیاد پر اسے مشتبہ قرار دیا گیا تھا تاہم بعد میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے محمد یوسف کو شک کے زمرے سے نکال دیا تھا۔
Post navigation