لاہور:(اے پی پی)قانون نافذکرنےوالےاداروں نےلاہورکےقریب سرحدی علاقے باٹا پور میں چھاپا مارکر ایک پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا،ملزم کے گھر سےپاکستانی اور بھارتی سمیں،متعدد پاسپورٹ اور ہیروئن کی بڑی مقدار پکڑی گئی ہے۔پولیس ذرائع کےمطابق یہ چھاپاعلاقےکےلوگوں کی جانب سے ملزم کانسٹیبل ندیم کی پُراسرار سرگرمیوں کی اطلاع پر مارا گیا،ملزم ندیم کا تعلق انویسٹی گیشن پولیس سےہے،قانون نافذکرنےوالےاداروں نےملزم کی رہائش گاہ سے2بھارتی اور21پاکستانی سمیں،متعدد پاسپورٹ اورہیروئن کی بڑی برآمدکرلی ہے۔ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کر دی ہے۔