لاہور:(اے پی پی)لاہورپولیس نے سرکس میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے2افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس کےمطابق یہ مقدمہ ہلاک ہونے والےایک نوجوان رمضان کے بھائی طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا،جس کے بعد 2افراد ارشد اور سرکس منیجر طاہر کو گرفتار کرکےتفتیش شروع کر دی گئی۔ مینار پاکستان کے قریب سرکس میں گزشہ رات آتشزدگی کےدوران کرنٹ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے،جاں بحق ہونےوالےافرادکی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئےبھجوا دی گئی ہیں،تینوں کاتعلق پنجاب کے مختلف شہروں سےتھا۔