لاہور:(اے پی پی)مینار پاکستان کے قریب لگی سرکس کے پہلے روز شو کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ سرکس کے تین ملازمین الیاس، ظفر اور رمضان آگ بجھانے کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ جنہیں میو ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے بر وقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا جبکہ پولیس نے سرچ آپریش کر کے علاقے کو کلیئر کر دیا۔ پولیس نے جاں بحق افراد کے ساتھیوں کو تھانہ ٹبی سٹی لے جا کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔