خبرنامہ پنجاب

لاہور:سمگل شدہ گھڑیوں کی بھاری کھیپ برآمد

لاہور(آئی این پی) کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے ریلوے سٹیشن پر چھاپہ مار کرسمگل شدہ گھڑیوں کی بھاری کھیپ برآمد کرلی،تین ہزار سے زائد گھڑیاں کراچی سے جوتوں کے ڈبوں میں لاہور سمگل کی گئیں۔کسٹمز اینٹی سمگلنگ نیریلوے سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے جوتوں کی آڑ میں منگوائی گئی تین ہزار تین سو چونتیس سمگل شدہ گھڑیاں ضبط کرلیں۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اعجاز رسول شاہ، انسپکٹر منظورباجوہ اور انسپکٹر کسٹمز رانا صادق شامل تھے۔کسٹمز حکام کے مطابق مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لاثانی اتحاد گڈز پر چھاپہ ماراگیا تو جوتوں کے ڈبوں سے لاکھوں روپے مالیت کی گھڑیاں برآمد ہوئیں،جنہیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔