لاہور(آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں دہشت گردی کے خطرات پر مبنی مراسلہ جاری کر دیا جبکہ جنوبی پنجاب میں سندھ سے مزید دہشت گردوں کے داخلے کا بھی خدشہ طاہر کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز وفاقی وزارت داخلہ نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں اہم عمارتوں سمیت دیگر مقامات کو پہلے سے موجودہ دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانے کے خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے راستے سے مزید دہشت گردلاہور میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اس لیے سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کرد یا جائے جبکہ یہ مراسلہ کو ر کمانڈر ہا ؤ س لاہور ‘آئی جی ‘ڈی آئی جی اورسی سی پی او آفس کے ساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔