خبرنامہ پنجاب

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش

لاہور:(آئی این پی) گجرات، سیالکوٹ، ڈسکہ، گوجرانوالہ اور مریدکے سمیت کئی علاقوں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ تیز بارش کے بعد گرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور اور گردونواح میں بھی آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ اس سے قبل اسلام آباد اور گردونواح میں بھی تیز بارش اور ژالہ باری سےموسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے-