خبرنامہ پنجاب

لاہورسپلائی کیا جانے والا 30من خراب گوشت پکڑا گیا

لاہور (آئی این پی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 30 من مضر صحت گوشت رائے ونڈ سے لاہور سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی،2 افراد کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر رائیونڈ روڈ پر ایک کار اور پک اپ کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے بیمار اور لاغر جانوروں کا 30 من مضر صحت گوشت برآمد ہوا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مضر صحت گوشت قبضے میں لیکر نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوادیے ہیں جبکہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔