خبرنامہ پنجاب

لاہور:سیشن کورٹ 3 سگے بھائی اغوا

لاہور(آئی این پی) صوبائی درالحکومت کے علاقہ سیشن کورٹ کے باہر سے نامعلوم افراد نے3سگے بھائیوں کا اغواء کر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام پورہ میں سیشن کورٹ کی عمارت کے باہر سے تین سگے بھائیوں کو نامعلوم افراد نے اغواکر لیا ۔ تینوں بھائی قتل کیس میں پیشی کیلئے عدالت آئے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے اغواکر لیا اور پولیس کو کانوں کان خبر تک نہ ہونے دی ‘اغواہونے والوں میں نادر خان، طاس خان اور پسران گل خان شامل ہیں جو سگے بھائی تھے تاہم ان کے اغواکا مقدمہ رشتے دار کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں درج کر لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بھائیوں کے رشتے دار حیات احمد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف اغواکا مقدمہ درج کیا گیاہے اور ملزمان تک رسائی کیلئے واقعے کے تمام پہلوں پر غور کیا جا رہا ہے ۔