خبرنامہ پنجاب

لاہورسےچلنےوالا کشمیرکارواں منزل کی جانب رواں دواں

لاہور: (آئی این پی) لاہور سے شروع ہونے والے کشمیر کارواں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے ۔ کشمیر کارواں کا مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ سبز ہلالی پرچم لہراتے نعرے لگاتے شرکا جوش خروش دکھاتے رہے ۔ آزادی کے ترانے بھی لہو گرماتے رہے ، آزادی حق کے قافلے کا سفر دنیا نیوز کے ساتھ ۔ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور مسجد شہدا مال روڈ سے قافلے حافظ محمد سعید اور لیاقت بلوچ کی قیادت میں روانہ ہوئے ۔ شاہدرہ میں پہلے پڑاؤ کے بعد کاررواں مریدکے پہنچا ، پھر کامونکی سے ہوتا ہوا گوجرانوالہ پہنچا جہاں جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا ۔ کارواں کے شرکا نے بھرپور نعرے بازی کی ۔ قافلے کے شرکا نے رات جہلم میں پڑاؤ کیا اور اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئے ۔ شرکا سے خطاب میں قائدین کا کہنا تھا بھارتی مظالم کی انتہا ہوگئی لیکن کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ، ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامے قافلے کے شرکا نعرے بازی بھی کرتے رہے ، آزادی کے ترانے بھی لہو گرماتے رہے ۔