خبرنامہ پنجاب

لاہور:شاہدرہ ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کی لاش مل گئی

لاہور:(اے پی پی)پوليس کے مطابق چھ سالہ مہر علی چند روز قبل شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے سے لا پتہ ہو گیا تھا۔ جس کی لاش پانی کے جوہڑ سے مل گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر ديا گيا اور معاملے کی تفتيش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر تعين کيا جا سکے گا کہ بچے کو قتل کر کے جوہڑ ميں پھينکا گيا يا موت حادثاتی طور پر جوہڑ ميں گرنے سے ہوئی۔